گجرات(بیوروچیف)ڈی آر او صفدر حسین ورک کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 32 میں پولنگ 21 اپریل ہوگی، ضمنی انتخاب کے لیے تمام تیاریایوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، حلقہ پی پی 32 میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 254903 ہے، مرد ووٹر 135650 اور خواتین ووٹرز 119253 ہیں، حلقہ پی پی 32 میں 483 پولنگ بوتھ قائم کئے ہیں، 251 مردانہ پولنگ بوتھ جبکہ 232 بوتھ خواتین کے لیے قائم کئے گئے ہیں۔ صاف شفاف انتخابات کے لیے عملہ کی ٹریننگ کا عمل مکمّل کرلیا گیا ہے، سیکورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔
ضمنی الیکشن ، حلقہ پی پی 32 میں پولنگ 21 اپریل کو ہوگی : ڈی آر او صفدر حسین ورک
