مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی کی زیر صدارت دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضیٰ چیلیانوالہ اسٹیشن میں سالانہ تقریب بسم اللہ آج ہو گی

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے ) ڈویژن گوجرانوالہ کی پہلی جامعہ علیا دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضی چیلیانوالہ اسٹیشن تحصیل و ضلع منڈی بہاؤالدین کی ہر سال کی طرح امسال بھی نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر تیرہویں سالانہ تقریب بسم اللہ و افتتاح بخاری شریف آج بروز بدھ صبح دس بجے ہو گی. تقریب کی صدارت جانشین حضرت حافظ الحدیث پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف کریں گے اور بخاری شریف کی پہلی حدیث مبارکہ کا درس بھی دیں گے اور طلباء کرام کو بسم اللہ شریف پڑھا کر نئے تعلیمی سال کا آغاز کریں گے. تقریب سعید میں تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے تحت منعقدہ سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے علماء کرام میں قبلہ مرشد گرامی انعامات بھی تقسیم فرمائیں گے. تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد جوق در جوق شرکت کریں گے. آخر پر قبلہ مرشد گرامی ملک و ملت کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے. لنگر شریف تقسیم کیا جائے گا.

Exit mobile version