ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے جذبہ ایمانی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے: ملک انعام الحق

جہلم(چوہدری سالک پسوال) ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے جذبہ ایمانی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے امت مسلمہ کا فرض ہے کہ اب کھل کر ایران کا ساتھ دیں،مسلمان فلسطینیوں کو مظالم سے نجات دلانے کے لیے متحد ہوجائیں،قبلہ اول کی حفاظت مسلمانوں پر فرض ہے،ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے پہل کردی امت مسلمہ حمایت کریں،یہ وقت تماشہ دیکھنے کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا ہے، ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی ومذہبی شخصیت ملک انعام الحق نے گزشتہ روز میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جس نے جذبہ ایمانی کی لازوال تاریخ رقم کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کرنے میں پہل کردی ہے اب دنیا کے باقی مسلمان ممالک کا فرض ہے کہ وہ ایران کا کھل کر ساتھ دیں،انہوں نے کہا کہ فلسطین کے بے گناہ مسلمانوں جن میں بچوں اور خواتین پر ہونیوالی اسرائیل کی بمباری پر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی جبکہ مغربی دنیا کے حکمران کھل کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے تھے مگر مسلمان ممالک خاموش تماشا دیکھنے میں مصروف تھے مگر ایران نے ایمان کی طاقت کے ساتھ اسرائیل پر حملہ کیا جس سے بحثیت مسلمان جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ملک انعام الحق نے مذید کہا کہ عالم اسلام پر اب بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ وہ ایران کا ساتھ دیکر بے گناہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا جواب دیں،تمام امت مسلمہ کو متحد ہوکر ایران کی بھرپور حمایت کرے،جہاد اور قبلہ اول کی حفاظت مسلمانوں پر فرض ہے آج امت مسلمہ کا امتحان ہے حکومت بھی اس وقت نازک صورتحال پر اپنی پالیسی واضع کرے اللہ تعالی فلسطینیوں،کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کی مشکلات کا خاتمہ کرئے۔

Exit mobile version