سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرفہد الرحمن کی سربراہی میں پولیس ملازمین نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث پھنڈاکہ گینگ کے 6کارندوں کو گرفتار کر لیا۔جن کے قبضہ سے چوری شدہ گھریلو سامان اور 3لاکھ 50ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان میں
1۔ سیف علی 2۔ عثمان اسجد 3۔ عاطف حسین 4۔ ثاقب حسین 5۔ نعمان غفور 6۔ ریحان فیصل سکنائے فتح پور شامل ہیں۔
ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بوربھی برآمد ہوا۔
جبکہ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے چوری کی وارداتیں کرنے والا 6رکنی پھنڈاکہ گینگ گرفتار کرلیا
