جہلم: عید الفطر کے ایام میں شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے میونسپل کمیٹی کا عملہ متحرک رہا

جہلم(عمیراحمدراجہ)جہلم عید الفطر کے ایام میں شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے میونسپل کمیٹی کا عملہ متحرک رہا، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، چیف سیکرٹری انسپکٹر رانا اشفاق عید کے ایام میں صفائی ستھرائی کے معاملات دیکھتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی ہدایت پر عید الفطر کے ایام میں اندرون شہر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رہا، تعطیلات کے باوجود متعلقہ عملہ ایم سی میں موجود رہا، چیف آفیسر اور چیف سیکرٹری انسپکٹر، ریسکیو آفیسرز، پولیس آفیسر ز و اہلکاران تمام تر امور کی مانیٹرنگ کرتے رہے، ایم سیز، ریسکیو 1122اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے، جبکہ پوری مشینری سمیت عملہ نے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے، عید اجتماعات، مساجد، پبلک مقامات کی صفائی وستھرائی کے ساتھ ساتھ شہر کے نشیبی علاقوں سے بارشی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات جاری رکھے۔ ایم سیز کا عملہ عید کے ایام میں دن رات مصروف رہا، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو، پولیس، وٹنری سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہے جبکہ ضلع کچہری میں واقع فیملی پارک پر شہریوں کی سہولت کیلئے فری پارکنگ کا بھی وسیع انتظام کیا گیا جہاں بچے تینوں دن جھولے جھولتے اور تفریح مقامات پر سیر کرتے رہے۔

Exit mobile version