تھانہ دینہ میں تعینات کانسٹیبل کی ڈیڈ باڈی باتھ روم سے برآمد

جہلم(بیوروچیف)تھانہ دینہ میں تعینات عاصم بٹ کانسٹیبل کی ڈیڈ باڈی پولیس پٹرول پمپ کے باتھ روم سے برآمد,ذرائع کے مطابق متوفی عاصم بٹ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔تفتیش جاری,ڈی پی او جہلم موقع پر پہنچ گئے ھیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مرحوم کانسٹیبل کا تعلق علاقہ ڈومیلی سے بتایا جاتا ھے۔پولیس ذرائع کے مطابق عاصم بٹ کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے

Exit mobile version