اپریل 27, 2026

ضمنی انتخابات: پی پی 32 میں ترازو نشان واضح اکثریت سے کامیاب ہوگا: امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ محمد اقبال

گجرات(ارشد علی سے)ضمنی انتخابات حلقہ پی پی32میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ محمداقبال کی انتخابی مہم بھرپورطریقے سے جاری ہے حافظ محمد اقبال حلقہ کی عوام سے بھرپوررابطہ کررہے ہیں اورانتخابی مہم چلارہے ہیں حافظ اقبال نے کہاہے کہ انشاء اللہ ضمنی انتخابات میں ترازو نشان واضح اکثریت سے کامیاب ہوگا وہ گزشتہ روز کنجاہ شادیوال سرگودھاروڈ گجرات دھارووال،کھٹالہ کے مختلف وفودسے گفتگوکررہے تھے حافظ اقبال نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں ٹیمیں تشکیل دی ہیں جوان کی مہم گاؤں دیہات میں گلی گلی چلارہے ہیں حافظ اقبال نے کہاہے کہ انشاء اللہ ضمنی انتخابات میں ہم سرپرائزدیں گے نیزانہوں نے جے آئی یوتھ کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی اورانتخابی مہم بالخصوص آخری روز انتخابی ریلی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا۔