گجرات(ارشد علی سے)جے آئی یوتھ ضلع گجرات کے وفد نے گزشتہ روزجماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرچوہدری انصردھول ایڈووکیٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں اہم تنظیمی امورضمنی انتخابات ودیگرمعاملات پرتفصیلی گفتگوکی گئی، جے آئی یوتھ کے وفد میں شاہ جمال سویہ ایڈووکیٹ، چوہدری محسن وڑائچ،ڈاکٹراکمل،خرم شہزاد وڑائچ ودیگرشامل تھے جے آئی یوتھ کے وفد نے ضمنی انتخابات میں نوجوانوں کی جانب سے جماعت اسلامی کے امیدوارحافظ محمداقبال کی انتخابی مہم چلانے کی تفصیلات سے آگاہ کیااورجے آئی یوتھ کی تنظیمی رپورٹ ضلعی امیرکوپیش کی۔




