پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی دختر مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے اس لیے شاہ محمود قریشی اور عمران خان دونوں جلد بری ہو جائیں گے۔اڈیالہ جیل میں اہل خانہ کے ہمراہ والد کے ساتھ ملاقات سے قبل میڈیا ٹاک میں مہر بانو قریشی نے کہا کہ 16 اپریل کو سائفر سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت ہے، امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی۔قنہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس شاہ محمود قریشی اور عمران خان کے خلاف کوئی دلیل نہیں ہے لہذا دونوں ہی سائفر کیس سے بری ہو جائیں گے۔اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی، بیٹی مہر بانو قریشی اور گوہر بانو قریشی شامل تھے۔ی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں اپنے اہل خانہ سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی
پراسیکیوشن کے پاس کوئی دلیل نہیں، شاہ محمود اور عمران خان بری ہو جائیں گے: مہر بانو
