کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام حسب روایت 250 مستحق خاندانوں میں
پانچ لاکھ روپے عید کیش گفٹ تقسیم کئے گئے جبکہ باہروال ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعے بھی 15 گھرانوں میں عید کیش دی گئی ۔اس سلسلے میں کرنل (ر) غلام احمد، چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ، ملک شبیر حسین اعوان نے اپنی ٹیم کے تعاون سے کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے کھاریاں شہر کو 25 وارڈز میں تقسیم کر کے اپنے نمائندے مقرر کئے جنہوں نے کسی نمود و نمائش اور فوٹو گرافی کے بغیر اپنی اپنی وارڈ کے مستحق افراد کے گھروں میں جا کر عید گفٹ تقسیم کئے، کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے گزشتہ 20 سالوں سے دوسرے فلاحی کاموں کی طرح کھاریاں شہر کے مستحقین میں عید کیش گفٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
کھاریاں ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 250 مستحق خاندانوں میں پانچ لاکھ روپے عید کیش گفٹ تقسیم
