منڈی بہاوالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم کی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز 12 گاڑیوں کے چالان اور 7 گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانوں میں بند کرتے ہوئے23 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم نے خبردار کیا کہ عیداالفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ آئندہ بھی اوورلوڈنگ اور مقررہ کرائے سے زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑیاں تھانوں میں بند کی جائیں گی۔
منڈی بہاؤالدین ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کاروائی ، 12 گاڑیوں کے چالان اور 7 گاڑیوں کو بند کر دیا ، 23 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد
