کھاریاں: منگوال پولیس نے ملزم گرفتار کرکے چوری شدہ رقم 34ہزار ، تھانہ لاری اڈا نے ملزم گرفتار کرکے تقریباً1 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کرلیے

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت تھانہ منگوال پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کرکے چوری شدہ رقم 34ہزار روپے برآمد کرلی.تھانہ لاری اڈا نے ملزم کو گرفتار کرکے مال مسروقہ مالیتی تقریباً1لاکھ 50ہزار روپے برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدایت پر چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ منگوالSI عثمان وارث نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع اللہ ولد عظمت اللہ سکنہ چکریاں کو چوری کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم سے چوری شدہ رقم 34000روپے برآمد کرلی گئی۔ مزید تفتیش جاری۔ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SIعبدالحی چیمہ اور سجاد چیمہ ASIنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم عثمان ولد محمد رمضان سکنہ ناصر کالونی گجرات کو گرفتار کرکے ملزم سے مال مسروقہ کل مالیتی تقریباً 1لاکھ 50ہزار برآمد کرلیا۔

Exit mobile version