اپریل 20, 2026

سرائے عالمگیر : مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار ، 12 راس گائے مالیتی 39 لاکھ اور تین لاکھ نقدی برآمد

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے) تھانہ صدر سرائے عالمگیر کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی گینگ گرفتار، برآمدگی: 12راس گائے مالیتی 39لاکھ روپے، 1عدد بکرا، 3لاکھ سے زائد نقدی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے سرائے عالمگیر سرکل میں مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتاری کے کے لئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرفہدالرحمان،عثمان ارشد ASI اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئےکار لا کرمویشی چوری کی وارداتیں کرنے والا5 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں1۔حسنین2۔محسن علی پسران مظہر اقبال3۔علی عباس ولد صادق سکنائے کھنڈاچوک سرائے عالمگیر
4۔عدیل ولد مظہر اقبال سکنہ مہے کلاں 5۔اخلاق ولد یعقوب شاہ سکنہ چواءجٹاں شامل ہیں۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نےانکشاف کیا کہ رات کے اندھیرے میں لوگوں کے ڈیروں سے مویشی کھول کر لے جاتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 12راس گائے مالیتی 39لاکھ روپے،1عدد بکرا اور 3لاکھ سے زائد نقدی برآمدکر لی گئی ہے۔ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئےہیں جن سےمزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان سےمزید انکشافات متوقع ہیں۔