ایوان بالا (سینیٹ) کے نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا بھی انتخاب ہو گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس آج صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔ نومنتخب سینیٹر اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے۔سینیٹ اجلاس میں نئے اراکین کی حلف برداری ہوگی اورساتھ ہی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی ہوگا۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نامزد کر چکی ہے
سینیٹ کے نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا بھی انتخاب ہوگا
