جہلم:عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت ایکشن ہوگا:سمیع اللہ فاروق

جہلم(چوہدری سالک پسوال) عید کے موقع پر گاڑیوں کے کرایہ جات معمول کے مطابق رکھے جائیں کسی قسم کے زائد کرایہ جات وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کرتے ہوئے مسافروں اور گاڑی مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر اپنے گھروں میں جانے والوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس موقع پر عید ی کے نام پر کسی قسم کے زائد کرایہ جات وصول کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ڈی سی جہلم نے اس موقع پر ایک گاڑی کی فٹنس مکمل نہ ہونے پر روڈ ٹریفک اتھارٹی کو فوری طور پر گاڑی قبضہ میں لینے اور مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا۔

Exit mobile version