رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن جاری ہے، سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز شمالی میکسیکو میں پاکستان کے وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ پر ہوا، رات 11 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج کو پہنچ گیا۔سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو پھر ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سمیت دیگر شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا جائےگا۔ سورج گرہن یورپ کے مغربی حصے میں بھی دیکھا جاسکےگا۔مکمل سورج گرہن جنوبی امریکی ممالک میں دیکھا گیا، اس سے قبل جنوبی امریکا میں 1918 یعنی 106 برس قبل مکمل سورج گرہن دیکھا گیا تھا اور اگلی مرتبہ ایسا ہونے کا امکان 2079 سے پہلے نہیں ہے
رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن جاری
