دبئی میں بینک صارفین سے معلومات لے کر فراڈ کرنے والے 494 افراد گرفتار

دبئی میں بینک صارفین سے معلومات لے کر فراڈ کرنے والے 494 افراد گرفتار کرکے فون، لیپ ٹاپ اور رقم برآمد کرلی۔پولیس کے مطابق ملزمان میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان فون پر صارفین سے بینک تفصیلات حاصل کرکے فراڈ کرتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو 400 سے زائد افراد نے فراڈ کال کی شکایات درج کرائی تھیں۔ پولیس نے ملزمان سے فون، لیپ ٹاپ اور رقم برآمد کرکے ضبط کرلی۔

Exit mobile version