ڈنگہ(مرزا شاہد علی) ذوہیب ممتاز اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی ڈنگہ کا دورہ۔ اس موقع پر سکندر حیات سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ ، محمد اختر ہیڈکلرک میونسپل کمیٹی ڈنگہ ، محمد انور (محکمہ زراعت) ، ملک محمد تنویر آکشنر مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ اور وسیم رضا کمپیوٹر آپریٹر مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ موجود تھے ۔ انہوں نے نیلامی سبزی و فروٹ کے عمل کی نگرانی کی۔ سبزی و فروٹ کے تمام دوکانداروں کو ریٹ لسٹ پر عمل کرنے اور ریٹ بورڈ و لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت۔ بعد ازاں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ کو گرانفروشوں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوہیب ممتاز کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی ڈنگہ کا دورہ
