گجرات(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریجن پنجاب چوہدری افتخار احمد مٹو کی گزشتہ روز چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی اور اضافی چارج وزارت مذہبی امور سے ملاقات کے دوران عابد برکت فلور مل گجرات کے مینجر سے بینک کے باہر 12 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے حوالے سے گفتگو۔انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل بھی برہان فلور مل کے ملازم سے بھی کیش چھنی گئی ڈکیتی کی واردات ہوئی اس پر کوئی دادرسی نہیں ہوئی اور حالیہ واقعے کے بعد فلور ملز مالکان میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا کہ جلد سے جلد سے جلد ڈ کیتی کی اس واردات کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور چھینی گئی رقم اصل مالکان کو دلوائی جائے جس پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ڈی پی او گجرات سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کر کے ہدایت دی کے ڈکیتی کی اس واردات کے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور کیش ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جس پر ڈی پی او گجرات نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ جلد ان کے ملزمان گرفتار ہوں گے اور چھینی گئی رقم بھی ریکور کی جائے گی۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی سالک حسین سے ملاقات
