جہلم(چوہدری سالک پسوال) معروف کاروباری سایاسی وسماجی شخصیت حاجی جمیل احمد میر نے کہاکہ ماہ صیام فکر وتدبر کا مہینہ ہے خدمت انسانیت سے ہی اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاسکتا ہے رمضان المبارک کاآخری عشرہ مسلمانوں کے لیے جہنم سے آزادی کی نوید ہے جس میں مسلمانوں کو اپنی تمام تر توجہ عبادات پر مرکوز کرنی چاہیے رمضان المبارک ہمیں صبر ودرگزر اور قربانی کادرس دیتا ہے قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے رمضان المبارک کی مقدس گھڑیوں میں ملک کے استحکام اورسلامتی کی دعائیں مانگیں،رمضان اور قرآن استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں رمضان المبارک کی رحمتوں،برکتوں والی ساعتیں ہیں اللہ تبارک وتعالیٰ اس رمضان المبارک کوامت مسلمہ کی مغفرت کاذریعہ بنائے،،انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اللہ پاک کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے بہترین تحفہ ہے یہ نہ صرف بخشش،ومغفرت کا مہینہ ہے بلکہ اس ماہ مقدس سے ہمیں زندگی گزارنے کے اصول وآداب ملتے ہیں اور یہ ماہ مقدس ہمیں نبی کریم ﷺ کی لاڈلی بیٹیوں خاتون جنت سیدہ فاطمہؓسیدہ رکیہ کی یاددلاتا ہے،جنہوں نے اس ماہ مقدس میں وفات پائی اسی طرح امہارت المومین میں سے صدیقہ کائنات صدیقہ بنت صدیق اکبر نبی کریم ﷺ کی زوجہ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ اور ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبری ؓ کی رحلت بھی اسی ماہ مقدس میں ہوئی
ماہ صیام فکر وتدبر کا مہینہ، خدمت انسانیت سے ہی اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاسکتا ہے:حاجی جمیل احمد میر
