چک مغلاں میں مہربانی ویلفیر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے 30 خاندانوں کو عید کے کپڑے دیے گئے

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )چک مغلاں میں مہربانی ویلفیر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے تقریباً 30 خاندانوں کو عید کے لیے خواتین اور بچیوں کے کپڑے دیے گئے تا کہ وہ بھی عیدالفطر کی خوشیوں میں شامل ھو سکیں۔اس کے علاوہ فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے خواتین اور بچوں کا فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا۔جس میں پچاس سے زائد خواتین اور بچوں کا فری چیک اپ کیا اور فری میڈیسن بھی دی گئیں۔اس موقع پر چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رایٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان، پروفیسر عفت شاکر، مسرت سلطان ،فلک ناز بھی موجود تھیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہاں پر میڈکل کیمپ اور مستحق خواتین میں سلائی مشین اور طلبا میں بائسیکل تقسیم کی گئیں تھیں۔ اور یہاں پر بچیوں کو سلائی ہنر بھی سکھایا جائے گا۔

Exit mobile version