کھاریاں ، تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں 13 سالہ ذہنی معذور بچی کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں تیرہ سالہ ذہنی معذور بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ، واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔تھانہ گلیانہ میں متاثرہ بچی کے والد ماجد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔متاثرہ بچی Intellectual Disability سنٹر میں زیر تعلیم ہے۔ ادارے کے سیکورٹی گارڈ نے جنسی زیادتی کی کوشش کی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوراً مقدمہ درج کر کے جنسی درندے کو گرفتار کرلیا ۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ واقعہ میں ملوث درندے کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنایا جائے گا ۔ متاثرہ بچی کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version