کھاریاں: ٹریفک پولیس اہلکار مسائل حل کرنے کےبجاۓ دیہاڑیاں لگانے کےچکر میں عوام کو ذلیل وخوار کرنے لگے

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار سے)ٹریفک پولیس اہلکار مسائل حل کرنے کےبجاۓ دیہاڑیاں لگانے کےچکر میں عوام کو ذلیل وخوار کرنے لگے ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی پی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں تعینات ٹریفک پولیس اہکار ٹریفک کی روانی اور جگہ جگہ چنگ چی رکشہ کے اڈے ختم کرنے کےلیے ڈیوٹی پر لگاۓ جاتے ہیں تاکہ عوام کو مشکلات سے بچایاجاے ونیز ٹریفک کی روانی تسلسل سے جاری رکھی جاسکے لیکن گجرات شہر خصوصاً چوک پاکستان ،پرانی فروٹ وسبزی منڈی،ظہور پییلس کے گرد ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار مسائل حل کرنے کی بجاۓ دیہاڑی لگانے کےچکر میں ریڑی بانوں ،چنگ چی رکشہ والوں سے چاۓ پانی لے کر کام کرنے لگے مبینہ اطلاعات کے مطابق ضلع انتظامیہ ڈی سی گجرات کے نوٹس لینے کے باوجود جگہ جگہ ناجائز تجاوزات کا اسباب بھی شہر بھر میں تعینات ٹریفک پولیس اہکار ہیں جو دیہاڑی کے حساب سے ریڑی بانوں سے مال پانی وصول کرکے انھیں کھلی چھٹی دے رکھتے ہیں بلکہ ایسے ریڑی بان جن سے انھوں نے چاے پانی لیا ہوتا ہے تو ان کےخلاف کوئی نوٹس لینے والے اۓ تو ٹریفک پولیس اہلکار ان کی وکالت کرتے دکھائی دیتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر،ڈی ایس پی ٹریفک سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ ایسے کرپٹ اہکاروں کےخلاف قانونی کاروائی کی جاے اور انھیں ضلع بدر کیا جاۓ تاکہ ایمان دار اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکار تعینات کیے جائیں جو عوامی خدمت گار ہوں اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور ٹریفک روانی رکھنے میں ماہر ہوں نہ کہ ایسے لوگ جو دیہاڑی بنانے کےچکر میں عوام کو سارا دن ذلیل و خوار کررہے ہیں

Exit mobile version