پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں سزائیں معطل ہوچکی ہیں سائفر کیس سے بھی وہ اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں عدالت یہ ریمارکس دے چکی ہے کہ سائفر ہے کہاں پر؟ جس ڈاکیومنٹ کی بنیاد پر سزا سنائی جا رہی ہے وہ ڈاکیومنٹ عدالت کے سامنے تو پیش ہی نہیں کیا جا رہا۔9 مئی واقعات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کر چکے ہیں کہ 9 مئی واقعات سے متعلق ہائی پاور جوڈیشل کمیشن بنا کر واقعات کی تحقیقات کی جائیں، 9 مئی اور 9 فروری کو ملا کر دیکھیں گے تو آپکو نیت بھی پتہ چل جائے گی، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔
توشہ خانہ میں سزائیں معطل، بانی پی ٹی آئی سائفر کیس سے اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے: لطیف کھوسہ
