گجرات()ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ عید الفطر پر پبلک ٹرانسپورٹ میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا، تمام بسوں و ویگنوں کو مقررہ کرائے وصول کرنے کا پابند بنایا جائے گا بس و ویگن اڈے پر کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹ کے مالکان اور اڈہ مینیجر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مسافروں کو اسٹینڈز پر بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مسافرخانے واش رومز کی صفائی یقینی بنائی جائے، مسافروں کے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ٹریفک پولیس ٹیمیں عید ایام میں فیلڈ میں رہینگی۔انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کے اڈوں پر روٹس کے کرائے نامے واضح نصب کئے جائیں گے۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر عملدرآمد کروایا جائیگا:ڈپٹی کمشنر
