کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار سے)دنیا بھر کیطرح کھاریاں شہر اور گردونواح میں بھی جمعتہ الوداع مذہبی جوش وخروش اور عقیدت کیساتھ منایا گیا۔مساجد نمازیوں سے کھچا کھچ بھر گئیں۔علمائے کرام نے جمعتہ الوداع کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔اختتام پر ملک و ملت میں امن و امان اور ترقی کہ ساتھ فلسطین کے مظلوم۔مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔





