ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیا اور ان کی فیملی کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں بھی شجر کاری

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا)تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھلم میں ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اینڈ مشہور و معروف سماجی شخصیت فرحت کمال ضیا اور ان کی فیملی کی طرف سے ایک سو پھل دار پودے لگائے گئے۔صوبائی محتسب اعلیٰ اشفاق احمد رانا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر جیل سپریٹینڈنٹ سید حسن مجتبیٰ، چوہدری ضیاء الملک ایڈوکیٹ سابقہ صدر جہلم بار، عبدالحفیظ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریٹائرڈ ،سوشل ویلفیئر آفیسرز سہیل ناصر اور محمد حلیم کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی میمونہ انجم اور عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم نے بھی خصوصی شرکت کی۔قیدیوں نے بھی پودے لگائے۔ اشفاق احمد رانا صوبائی محتسب اعلیٰ نے کہا کہ فرحت کمال ضیا اینڈ فیملی انسانیت کی خدمت کا بہت اچھا کام کر رھے ھیں۔یاد رہے اس سے قبل بھی پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس سمیت متعدد جگہوں پر ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا اور ان کی فیملی کی طرف سے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے گئے اور تا حال یہ سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ریٹائرڈ عبدالحفیظ نے بھی ایڈوکیٹ فرحت کمال ضیا کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version