اپریل 18, 2026

پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کر دیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے