اپریل 18, 2026

تھانہ صدر سرائے عالمگیر کاچوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، ملزمہ کومسروقہ زیورات اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا

سرائے عالمگیر( تحصیل رپورٹر ) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیر فہد الرحمن نےاپنی پولیس ٹیم کےہمراہ چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے خصوصی آپریشن کے دوران چورملزمہ کوگرفتار کرلیا۔گرفتارملزمہ ظل ہما دختر اسجد محمود قوم اعوان سکنہ پوران کوگرفتارکرکے ملزمہ کے قبضہ سے 18تولے زیورات مالیتی 3570000روپے اور نقدی 230000روپے برآمد کر لی۔ملزمہ سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔