منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس حافظ غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت عیدالفطر کی آمد کے حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں، اوور لوڈنگ اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم،ٹرانسپورٹرز، اڈہ مینیجرز سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرحافظ غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا، تمام بسوں و ویگنوں کو مقررہ کرائے وصول کرنے کا پابند بنایا جائے گا، اس سلسلہ میں تمام بس و ویگن اڈے پر کرائے نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔لاری اڈوں پرواش رومز کی حالت زار بہتر، صاف پانی اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا جائے۔ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ٹریفک پولیس کی ٹیمیں عید ایام میں فیلڈ میں موجود رہیں۔
منڈی بہاؤالدین: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس حافظ غلام مرتضیٰ کی زیر صدارت عیدالفطر کی آمد کے حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں، اوور لوڈنگ اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے اجلاس
