گجرات(پریس ریلیز) گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج گجرات شعبہ فزکس کی اسسٹنٹ پروفیسر مس صدف خان جو کہ حالیہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین فوارہ چوک گجرات میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہی تھیں. مؤرخہ 29 مارچ 2024ء دوران سروس انتقال کے بعد آج مؤرخہ 01 اپریل 2024ء گورنمنٹ زمیندار گریجویٹ کالج گجرات میں ان کے حق میں دعائے مغفرت کے لیے پرنسپل پروفیسر اکرم خان کی صدارت میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید محمد اسماعیل نے کروائی. کالج کے جملہ تمام مرد و خواتین اساتذہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا میں شریک ہوئے۔ جن میں پروفیسر راشد اللہ بٹ ، پروفیسر سعادت مہدی ،پروفیسر جاوید ساغر ، پروفیسر ظفر حسین ، پروفیسر رضا حسین ، پروفیسر ڈاکٹر سیدامیر کھوکھر ،مس عدیلہ، مس شفق جعفری ، مس عبیرہ، مس امروزیہ اشرف اور دیگر اساتذہ بھی شامل ہوئے اور مرحومہ کے حق میں مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی۔




