اپریل 18, 2026

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی اشتہاری ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کرنے پر ایس ایچ او پنڈ دادن خان اور ہمراہی ٹیم کو بھر پور شاباش،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،پتنگ فروش ملزم گرفتار،پتنگیں برآمد منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا،ملزم سے30 عدد پتنگیں برآمد کر لی گئیں،ملزم کے خلاف انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مسلسل جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار،سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فرقان علی کو گرفتار کر لیا،اشتہاری ملزم دو سال قبل سے سٹی پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب تھا،ملزم اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جارہا ہے،جبکہ اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس مسلسل آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر سوہاوہ پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نوید احمد،محمد رفیق،فوزیہ کریم اور سمعیہ بی کو گرفتارکر لیا،پولیس تھانہ سوہاوہ نے مخبر کی اطلاع پر چکوال موڑ پر ریڈ کرتے ہوئے ملزمان نوید اور فوزیہ کریم سے 02کلو 570گرام چرس بر آمد کر لی،ایک اور کاروائی میں بوہڑ چوک سے ملزمان محمد رفیق اورسمعیہ بی سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ زیر دفعات انسداد منشیات ایکٹ مقدمات درج،