سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ کا شروع ہوگئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی جب کہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اراکین نے سینیٹ الیکشن ملتوی کرنےکیلئے درخواست جمع کرادی۔سینیٹ الیکشن کی پولنگ کے لیے قومی اسمبلی کا ہال پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں الیکشن کمیشن کا عملہ فرائض انجام دے رہا ہے۔سینیٹ الیکشن میں 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے اور آج 59 امیدوار مدمقابل ہیں۔سینیٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین ، 9 ٹیکنو کریٹ یاعلماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب ہو گا۔وفاقی دارالحکومت کی ایک جنرل ، ایک ٹیکنو کریٹ نشست پر، پنجاب کی 2 خواتین ، 2 ٹیکنو کریٹ یا علماء ، ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہو گا۔اسی طرح سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ یاعلماء ، ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہو گا۔پنجاب کی 7 جنرل نشستوں جب کہ بلوچستان کی تمام 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ یا علماء کی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختو نخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشست پر انتخاب ہونا ہے جو مخصوص نشست والے اراکین کا حلف نہ لیے جانے کی وجہ سے تنازع کا شکار ہے۔خیبرپختونخوا میں یہ بات واضح نہیں کہ سینیٹ الیکشن ہورہے ہیں یا نہیں، اپوزیشن اراکین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہےکہ مخصوص نشستوں پر ان کے 25 اراکین سے حلف لیا جائے، حلف نہ لیاجائے تو الیکشن ملتوی کیا جائے۔اپوزیشن کے اگر ان 25 اراکین سے حلف لیا گیا اور اس کے بعد انتخابات ہوئے تو اپوزیشن کو سینیٹ کی 11 میں سے 4 نشستیں ملیں گے، اگر حلف نہ لیا گیا تو 11 میں سے 10 نشستیں حکومت کو ملنے کا امکان ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں اور انتخابی مواد پولنگ اسٹیشن پہنچا دیا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر شمشاد خان پریزائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دینگے، پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسبملی میں اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نےصوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی جس میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا اس لیے سینیٹ الیکشن ملتوی کیا جائے۔ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پرچیف الیکشن کمشنرسے رابطہ کرلیا ہے۔
سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کیلئے پولنگ شروع، کے پی میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست
