اگر میں لابی کرتا تو پی سی بی کا چیئرمین ہوتا: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا ہےکہ اگر میں لابی کرتا تو پی سی بی کا چیئرمین ہوتا۔ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کیا میرے منہ سے یہ بات اچھی لگےگی کہ شاہین کو کپتان بنادیں؟شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کے بارے میں چار  پانچ مہینے سے بات کر رہا ہوں کہ اسے وائٹ بال کرکٹ میں کپتان ہونا چاہیے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جس کو جو بولنا ہے بولے مجھےکسی کو مطمئن کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔اس سے قبل بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے پر ایکس اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں سلیکشن کمیٹی میں شامل تجربہ کار پلیئرز کے فیصلے پر حیران ہوں، اگر تبدیلی ضروری تھی تو قیادت کے لیے محمد رضوان بہتر چوائس تھے۔شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ تاہم اب فیصلہ ہوچکا ہے تو بابر اعظم کے لیے میری حمایت اور  نیک خواہشات حاضر ہیں۔

Exit mobile version