جہلم:ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی قابل تحسین ہے: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر

جہلم(چوہدری سالک پسوال) ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی قابل تحسین ہے آخری عشرے میں بھی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرائس مجسٹریٹ بھر پور کام جاری رکھیں یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے گزشتہ دس دن کے دوران ناجائز منافع خوری اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والے مافیا کے خلاف بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروانے کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور پرائس مجسٹریٹس کو اسی طرح کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔جبکہ ضلع جہلم کے تمام امتحانی مراکز پر میٹرک کے امتحان جاری ہیں نقل مافیا کو مکمل ناکام بنا کر طلبا کو بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات گورنمنٹ جامع سکول اور گرلز ہائی سکول نمبر 2میں قائم امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈی سی جہلم نے امتحانی عملہ اور طلبا سے امتحانی مراکز میں دستیاب سہولیات و مسائل بارے پوچھا، کئی ایک طلبا کے پیپر لے کر مشاہدہ کیا جبکہ کنٹرولر امتحانات کو طلباو طالبات کو بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے کا حکم دیا۔

Exit mobile version