دینہ (رضوان سیٹھی سے) مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے سینئر نائب صدر و سابق چیئر مین یو سی لدھڑ راجہ افرا سیاب اور راجہ کامران سیاب صدر مسلم لیگ (ن) بیڈ فورڈ یو کے کا مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بلال اظہر کیانی کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام، تقریب میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، راجہ تفضل علی کوآرڈینیٹر ایم این اے بلال اظہر کیانی، ڈاکٹر بشیر چوہدری، سابق ضلعی صدر چوہدری جاوید بوٹا، راجہ شوکت، راجہ مبارک کیانی، راجہ غلام حسین کیانی، طارق خان،متعدد یونین کونسلز کے چیئر مین، وائس چیئر مین، کونسلرز اور نمبرداروں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت،ایم این اے بلال اظہر کیانی کا بہترین دعوت کے انعقاد پر راجہ افرا سیاب اور راجہ کامران سیاب کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ پنڈوری کی معروف سیاسی شخصیت مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے سینئر نائب صدر و سابق چیئر مین یوسی لدھڑ راجہ افرا سیاب اور راجہ کامران سیاب صدر مسلم لیگ (ن) بیڈ فورڈ یو کے کا مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا، افطار ڈنر کی تقریب میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، سابق چیئر مین راجہ شوکت، سابق چیئر مین راجہ مبارک کیانی، سابق ڈسٹرکٹ چیئر مین مارکیٹ کمیٹی شیخ شکیل، سابق ضلعی صدر چوہدری جاوید بوٹا، راجہ غلام حسین کیانی، راجہ پرویز اختر کیانی، راجہ اختر کیانی، ڈاکٹر فرخ کیانی، چوہدری حسن نواز، عمران کیانی، کرنل قیصر کیانی، راجہ محمد عکاش، نمبردار چوہدری ناصر، اسماعیل کیانی، ایڈوو کیٹ عمر کیانی، میاں عتیق، شیخ ناصر ڈومیلی، چوہدری فیصل آف رسول پور، راجہ غضنفر علی خان، راجہ ارسلان کیانی، راجہ فیضان کیانی، طارق خان، چوہدری قیصر مشتاق، ماسٹر اکرم چوہدری سمیت متعدد یونین کونسلز کے چیئر مین، وائس چیئر مین، کونسلرز سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے راجہ افرا سیاب اور راجہ کامران سیاب کو بہترین دعوت کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
دینہ: سابق چیئرمین راجہ افرا سیاب اور راجہ کامران سیاب کا ایم این اے بلال اظہر کیانی کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر
