جہلم(سید ناصر محمود)جہلم شہر میں ڈکیتی کی ایک اور واردات، شہر کے علاقہ حسن آباد میں نامعلوم ڈاکو تاجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورسے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقہ حسن آباد میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے غلام غوث نامی تاجر کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا، غلام غوث نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے پاس تقریباً 1 کروڑ روپے نقدی اور موبائل فون موجود تھا جو کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر چھین لیا ہے، قابلِ زکر بات یہ ہے کہ غلام غوث پولٹری کے شعبہ سے وابستہ ہے اور مختلف علاقوں میں مرغیاں سپلائی کرتا ہے،انہوں نے بتایا کہ نقدی اور موبائل چھیننے کے بعد ڈاکوؤں نے مجھے ایک کمرے میں بند کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،قابل زکر بات یہ ہے کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کو ڈکیتوں نے محفوظ پناہ گاہ بنا رکھا ہے اور ڈکیتی کی دلیرانہ واداتیں کی جارہی ہیں، شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جہلم شہر میں ڈکیتی کی ایک اور واردات، شہر کے علاقہ حسن آباد میں نامعلوم ڈاکو تاجر سے لاکھوں روپے چھین کر فرار
