گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،رواں ماہ مارچ میں 1046گراں فروشوں پر 37 لاکھ 17 ہزار500 روپیجرمانہ عائد کیا گیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کا باقاعدگی سے کا دورہ کررہے ہیں، ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کی سخت نگرانی کی جائے اور ریٹ لسٹ بروقت جاری کی جائے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،قیمت پنجاب ایپ پر موصول شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، رواں ماہ مارچ کے دوران 1046گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 37لاکھ17ہزار 500 روپیجرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ6گراں فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ پولیس کیا گیا، ماہ مارچ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر26375بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بھاری جرمانہ اور مقدمات درج کروائے جائیں گے
گرانفروش اور ذخیرہ اندوز معاشرے کے ناسور ہیں‘ سخت کاروائی کرینگے:ڈپٹی کمشنر
