گجرات(نمائندہ خصوصی) فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات حامد حسین نے ہمراہ مجسٹریٹ دفعہ30، گجرات عبدالستار، اورسٹاف آفیسر سیشن کورٹس سیف اللہ گجرات نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ جیل،گجرات میں موجود تمام بیرکس خصوصاَ خواتین وارڈ، نو عمر وارڈ،ہسپتال اور کچن کا بھی تفصیلی معائینہ کیااوروہاں پر قیدیوں کو دی جانے والی تمام سہولیات بمعہ طبعی سہولیات کابھی جائزہ لیا۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل حکام کی موجودگی میں وہاں پر موجود قیدیوں کی شکایات سنیں اور ان کیحل کے لئے منا سب اقدامات کے احکامات دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات نے معمولی نوعیت کے مقدمہ میں ملو ث 17ملز مان کو ذاتی مچلکہ جا ت پر رہا کرنے کا بھی حکم صادر فرمایا۔فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اورکھانے کے انتظامات اور جیل کی صفائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل،گجرات کو مزید بہتر ی کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت دیں۔فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم 2024 کا افتتاح بھی کیا اور اس موقع پر فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانیچاہیں کیونکہ یہ ماحول کو خوشگوار کرتے ہیں اور آکسیجن فراہم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں اور صدقہ جاریہ بھی ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسڑکٹ جیل گجرات کا دورہ
