جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم ایس ایچ او پنڈدادنخان کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی پنڈ دادن خان کی اہم کاروائی، منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات بر آمد، ملزم گھر کے اندر چوری کی واردات میں بھی ملوث تھا،پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف رشید کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم قبل ازیں شہری کے گھر میں چوری کے مقدمہ نمبر 109 بجرم 454/380 ت پ میں بھی پنڈ دادن خان پولیس کو مطلوب تھا، ملزم سے چوری شدہ واٹر پمپ بھی برآمد کر لیا گیا،ملزم کو ہر دو مقدمات میں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جارہا ہے،منشیات فروشی تمام برائیوں کی جڑ ہے، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
سٹی پنڈ دادن خان کی اہم کاروائی، منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات بر آمد
