جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم پولیس ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے ایسٹر ڈے کی تقریبات کے موقع پر ضلع بھر کے گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات،گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لئے میٹل ڈیٹکٹرزو بیرئیرز، اور چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ نے چرچ ہائے اور اکیڈمی کی ڈیوٹی کو چیک کیا اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاتی کیں، عبادت گاہوں کی طرف جانے والے راستوں پر ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ موثر گشت جاری رکھے ہوئے ہیں، نیز تمام مشکوک اشخاص اور مشکوک گاڑیوں کی کڑی نگرانی جاری ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے، ڈی پی او جہلم،تمام مذاہب کو یکساں مذہبی آزادی اور پر امن ماحول کی فراہمی جہلم پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے،
جہلم پولیس کی جانب سے ایسٹر ڈے پر ضلع بھر کے گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
