امسال دینہ کی ہو نہار طا لبہ عنا یہ یا سین بٹ کی پا نچویں کلا س میں نمایاں پو زیشن

دینہ (رضوان سیٹھی سے) امسال دینہ کی ہونہار طالبہ عنایہ یاسین بٹ نے ایجوکیٹر سکول (گرلز کیمپس) منگلا روڈ نیو جھنگ تحصیل دینہ برانچ کے کلاس 5th کے سالانہ امتحان میں + A گریڈ کے مطابق نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے طالبہ مذکورہ نے دوران تعلیم پورا سال نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے، پہلے اور دوسرے ٹرم کے دوران روزانہ کلاس حاضری، ناظرہ قرآن، ہوم ورک، فزیکل ایجوکیشن، آرٹ، کمپیوٹر سائنس اور گروپ میں مجموعی نمایاں پرفارمینس کے ساتھ 9 مختلف شعبوں میں A گریڈ حاصل کیا ہے، بعد ازاں طالبہ کی قابلیت اور صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پروموشن ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد کلاس 7thمیں پروموٹ کر دیا گیا ہے،طالبہ کی اس شاندار کامیابی پر ملک و بیرون ملک عزیز و اقارب نے اس کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Exit mobile version