اپریل 18, 2026

جہلم گورنمنٹ بوائز ہائرسکینڈری سکول پرائمری سیکشن جلالپورشریف میں اینول فنگشن

جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم گورنمنٹ بوائز ہائرسکینڈری سکول پرائمری سیکشن جلالپورشریف میں اینول فنگشن،تقریبِ تقسیمِ انعامات،پرنسپل ریٹائرڈ محمد عنائیت بُھٹہ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت,گذشتہ روز گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول پرائمری سیکشن جلالپورشریف میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں ریٹائرڈ اساتذہ میاں عبدالرزاق،ماسٹر محمد فاضل،ماسٹر محمد ارشد، شاہد تنویر صاحب،مرزا محمد ارشد،سید اقبال حیدر اور ادارہ کے جُملہ اسٹاف نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ پرنسپل محمد عنائیت بُھٹہ اور قائم مقام پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلالپورشریف حافظ عبدالسبحان صاحب تھے معزز مہمانانِ گرامی کی آمد پر کیمپس انچارج ماسٹر جاوید اقبال نے مہمانوں کا استقبال کرتے ھوئے خوش آمدید کہا بعد ازاں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا جس کے بعد طلبا ء نے نعت خوانی اور ملی نغموں سیتقریب کو چار چاند لگا دیئے بعد میں معزز مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیئے تقریب کے اواخر میں ریٹائرڈ پرنسپل محمد عنائیت بُھٹہ اور موجودہ پرنسپل حافظ عبدالسبحان نے شُرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اعلٰی تعلیم یافتہ اور گریجوایٹ اساتذہ طلبہ و طالبات کو تعلیمی زیور سے آشنا کرنے پر مامور ہیں لہٰذا والدین کو چاہیئے کہ مہنگائی کے اس دور میں پرائیویٹ سکولوں میں بھاری بھرکم فیسیں ادا کرنے کی بجائے اپنے بچوں کو گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں تقریب کے اختتام پر کیمپس انچارج ماسٹر محمد جاوید اقبال نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سابقہ ٹیچر میاں عبدالرزاق صاحب نے ادارے کی کامیابی اور ارض پاک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔