ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے پاپولیشن کا ماہانہ اجلاس

منڈیبہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے پاپولیشن کا ماہانہ اجلاس ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عتیق الرحمٰن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی او پاپولیشن عتیق الرحمٰن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران محکمہ بہبود آبادی نے ہفتہ صحت آگاہی منانے کے ساتھ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں دور دراز مقامات پرکیمپس لگائے، جہاں مانع حمل ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔اس کے علاوہ سکولز اور کالجز میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے میڈیکل کیمپس، سٹاف کی ٹریننگ سمیت دیگر سروسز بارے بھی آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ نے کہاکہ حکومت پنجاب آبادی میں بے ہنگم اضافہ کی روک تھام کیلئے اصلاحی و انتظامی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ وسائل اور آبادی کے توازن کو برقرار رکھ کر ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version