گجرات(مرزا علی انجم سے) ڈپٹی کمشنر صفدر گجرات حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے بروقت ڈینگی سرویلنس کا آغاز کردیا گیا ہے، کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری افسران اپنے دفاتر، رہائش گاہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں، ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ڈینگی سرویلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طاہر عزیز،ڈی او پاپولیشن ویلفیئر عمر فاروق، ڈی او سول ڈیفنس اشفاق احمد سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے، تمام ادارے اپنی اپنی ذمہ داری کے مطابق ڈینگی سرویلنس سرانجام دیں، اینڈروئیڈ یورز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں اپ لوڈ کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جنرل پریکٹیشنر سمیت سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں، ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ اسپاٹ کی سخت نگرانی کریں، ہاٹ اسپاٹس کی فہرست از سرنو مرتب کی جائے، ڈینگی کی روک تھام کے لیے مائیکرو پلان تشکیل دیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت ڈینگی سرویلنس کمیٹی کا اجلاس
