گجرات() ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،رواں ماہ مارچ میں 962 گراں فروشوں پر 32 لاکھ 67 ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیا گیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کا باقاعدگی سے کا دورہ کررہے ہیں، ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کی سخت نگرانی کی جائے اور ریٹ لسٹ بروقت جاری کی جائے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،قیمت پنجاب ایپ پر موصول شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، رواں ماہ مارچ کے دوران 926گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 32لاکھ67ہزار500 روپیجرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ5گراں فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ پولیس کیا گیا، ماہ مارچ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر23434بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بھاری جرمانہ اور مقدمات درج کروائے جائیں گے۔
ذخیرہ اندوزاور مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی جاری ہے:ڈپٹی کمشنر
