ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا ٹی ایچ کیو لالہ موسیٰ کا دورہ

گجرات(مرزا علی انجم سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ٹی ایچ کیو لالہ موسیٰ کا دورہ کیا، انجمن بہبود مریضاں کے تعاون سے ہسپتال میں قائم کردہ آئی کلینک کا افتتاح کیا، اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب ممتاز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ایاز ناصر سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال لالہ موسیٰ میں قائم آئی کلینک سے لالہ موسیٰ اور گردونواح کے شہری استفادہ حاصل کرسکتے ہیں،مخیر حضرات کے تعاون سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ ہسپتالوں میں عدم دستیاب کی فراہمی کے اقدامات کئے جارہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ٹیسٹوں اور اددویات کی فراہمی مفت کی جا رہی ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور ڈاکٹرز و عملہ مریضوں کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آئیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری اور شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی جائیں،

Exit mobile version