گجرات()گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول فار ایچ آئی گرلز گجرات میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی جس میں بشمول مہمان خصوصی اسد اللہ ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر عطیہ ارشاد ملک جنرل ایجوکیشن‘صدر ٹیچر یونین چوہدری منیر، کاشف منور ڈسٹرکٹ چیئرمین کلچر ونگ، احسان اللہ لیکچرار یونیورسٹی آف گجرات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرمبشر اقبال،تبسم عارف افیسر فار سپیشل پرسن، سلمان شوکت،محترمہ سیدہ خدیجہ سوشل ویلفیئر سمیت دیگر مہمان گرامی اور والدین نے شرکت کی۔مہمان خصوصی صدر ٹیچر یونین چوہدری منیر، پرنسپل خاجستہ عارف اور دیگر مہمانان گرامی نے طالبات کی کارکردگی اور اساتذہ کرام کی محنت کو سراہا، اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ اسپیشل بچے کسی صورت صلاحیت میں عام بچوں سے کم نہیں ہیں، ان کی فلاح و بہبود کے سب کو مل کر کام کرنا ہے تاکہ اسپیشل بچوں کو معاشرے میں باعزت روزگار اور زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔
گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد
