پشاور،اخبارات پر رجسٹریشن فیس اور صفحات کی پابندی ختم کی جائے:APRNS

کینسل شدہ ڈیکلریشن بحال کٸے جاٸیں اور میڈیا لسٹ اخبارات کے واجبات ادا کٸے جاٸیں ،غلام مرتضیٰ جٹ

پشاور/اسلام آباد(پریس ریلیز )خیبر پختونخواہ میں اخبارات پر رجسٹریشن فیس اور صفحات کی پابندی ختم کی جاٸے،کینسل شدہ ڈیکلریشن بحال کٸے جاٸیں اور میڈیا لسٹ اخبارات کے واجبات ادا کٸے جاٸیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS (رجسٹرڈ) کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے APRNSصوبہ خیبر پختونخواہ کے ممبران سے ویڈیو لنک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوٸے کیا انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا فلاحی میڈیا انڈسٹری کا درجہ رکھتی ہے KPK میں تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ kpkمیں پرنٹ میڈیا کے حوالہ سے موجود پالیسیاں جو کہ زمینی حقاٸق کے منافی ہیں کو فوری طور پر تبدیل کیا جاٸے گا اور آزادی اظہار راٸے اور آزاد صحافت کا راستہ کھولا جاٸے گا اجلاس میں ممبران اور ذمہ داران نے بانی صدر کو تفصیلی رپورٹ پیش کی

Exit mobile version