پی سی بی کے بابر سے رابطے، دوبارہ کپتان بنائے جانے کے قوی امکانات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سے رابطہ کیا ہے اور انہیں دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کو خطرہ  ہے، پی سی بی حکام نے  بابراعظم سے رابطہ کیا ہے اور بابر کو دوبارہ قومی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔بابر اعظم نے آج کاکول میں ٹریننگ کیمپ کو جوائن کرنا ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ ایبٹ آباد کیمپ جوائن کرنے سے قبل بورڈ آفیشلز سابق کپتان سے ملاقات کریں گے اور کپتانی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

Exit mobile version